ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوالی کے موقعہ پر آتش بازی سے 30افراد کی آنکھیں زخمی

دیوالی کے موقعہ پر آتش بازی سے 30افراد کی آنکھیں زخمی

Fri, 20 Oct 2017 21:17:10    S.O. News Service

حیدرآباد، 20؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)روشنی کے تہوار میں جہاں لوگ آتش بازی کرتے ہیں اورایک دوسرے کو اس روشنی کے تہوار کی خوشیاں بانٹتے ہیں وہیں حیدرآباد سے یہ ہولناک اطلاع مل رہی ہے کہ روشنی کے اس تہوار کے موقعہ پر 30سے زائد افراد کی آنکھوں کی روشنی خطرہ میں پڑگئی ہے ۔ جن کے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال میں اخل کیا گیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے وزیر صحت سی لکشماریڈی نے کہاسروجنی آئی اسپتال میں گزشتہ رات تک 30 افراد کو داخل کیا گیا تھاجن کی آنکھوں پر آتش بازی کی وجہ سے زخم لگے تھے ۔ ان میں چھ افراد کی آنکھوں کی سرجری کرنی ہوگی ، تاہم ان تمام مجروحین کی حالت کافی سے بہتر ہے مریضوں کے تعلق سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔ 


Share: